کھڑکی والی سیٹ کے پیسے دیے مگر کھڑکی نہیں تھی’، صارفین ائیرلائنز کیخلاف جرمانے کیلئے عدالت پہنچ گئے

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)امریکا میں کھڑی والی سیٹ کے پیسے لے کر بغیر کھڑکی کی سیٹ پر بٹھانے پر صارفین ائیرلائنز کے خلاف ہرجانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیلٹا ائیر لائنز اور یونائیٹڈ ائیر لائنز میں سفر کرنے والے مسافروں نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ائیر لائنز کی جانب سے ان سے کھڑکی والی نشست کے لیے اضافی رقم لی گئی مگر انہیں کھڑی کی طرف والی ایسی سیٹوں پر بٹھایا گیا جہاں کھڑی نہیں تھی اور صرف دیوار تھی۔ ائیر لائنز کے خلاف نیو یارک اور سان فرانسسکو کی وفاقی عدالتوں میں درخواستیں دائر کی گئیں جن میں ہر ائیر لائن کے 10 لاکھ سے زائد صارفین کے لیے لاکھوں ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عدالت میں دائر مقدمے میں کہا گیا کہ ائیر لائنز کے جہازوں میں ایسی سیٹیں ہیں جن میں ائیرکنڈیشننگ ڈکٹ، وائرنگ یا دیگر پرزوں کی پوزیشننگ کی وجہ سے کھڑکیاں نہیں ہیں۔عدالت میں دائر کی گئی دستاویزات کے مطابق بکنگ کے عمل کے دوران ڈیلٹا اور یونائیٹڈ ائیرلائنز کی طرف سے ان نشستوں سے متعلق کھڑکی نا ہونے کے بارے میں نہیں بتایا گیا جبکہ ان سے اضافی رقم بھی لی گئی۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر