تربیلا ڈیم 100 فیصد اور منگلا ڈیم 75 فیصد بھرگیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے ڈیم میں پانی کی سطح اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا۔
ترجمان فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم کا لیول 100 فیصداور منگلا ڈیم 75 فیصد بھر چکا ہے۔اسی حوالے سے ترجمان واپڈا نے بتایا کہ تربیلا ڈیم مکمل بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے، تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 57 لاکھ 28 ہزار ایکڑ فٹ ہے، تربیلا پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ68 ہزار 300 اور اخراج 2 لاکھ 38 ہزار 900 کیوسک ہے۔ترجمان نے بتایا کہ منگلا ڈیم کا لیول 1217.45 فٹ ہے، منگلا پر دریائےجہلم میں پانی کی آمد 38 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ہے۔اس کے علاوہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 4 لاکھ 3 ہزار 500، اخراج 3 لاکھ 51 ہزار 600 کیوسک ہے، ہیڈمرالہ پر دریائےچناب میں پانی کی آمد67 ہزار 600 ، اخراج 49 ہزار کیوسک، نوشہرہ پر دریائےکابل میں پانی کی آمد 44 ہزار 600 اور اخراج 44 ہزار 600کیوسک ہے۔ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 54 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 94 ہزار ایکڑ فٹ ہے جب کہ تربیلا، منگلا، چشمہ ریزروائر میں پانی کا ذخیرہ ایک کروڑ 12 لاکھ 45 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دریاؤں میں سیلابی صورتحال
دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ اور گدو بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، کالاباغ، چشمہ اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ اور ملحقہ نالوں میں بہاؤ معمول کے مطابق ہے جب کہ دریائے جہلم ، دریائے چناب اور دریائے راوی میں بہاؤ معمول اور دریائے راوی میں بسنتر کے مقام پر بہاؤ مستحکم اور نچلے درجے کا سیلاب ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر