‘ اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا’، وفاقی وزیر مصدق ملک نے خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا رواں سلسلہ 10ستمبر تک رہے گا اور اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اگلے مون سون کی تیاری آج سے ہونی چاہیے۔ اگلا مون سون زیادہ شدت والا ہوگا۔مصدق ملک نے پختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب پہاڑوں سے قدرتی طور پر پتھر گرتے ہیں، چاہے پتھر توڑے نہ بھی جا رہے ہوں، جب کلاؤڈ بَرسٹ ہوتا ہے یا سیلاب آتا ہے، تو بڑے بڑے پتھر تنکوں کی طرح بہتے آتے ہیں۔ بالکل یہی بونیر میں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جب سیلاب کے راستے میں ہوٹل اور ریزورٹس آتے ہیں اور وہ ٹوٹتے ہیں تو وہ بھی پتھروں جیسے بن جاتے ہیں۔ یہ صرف اپنی چھت گرنے کا نقصان نہیں کرتے بلکہ ان کا کنکریٹ، بڑے بڑے گارڈر، نیچے کی بستیوں پر جا گرتے ہیں۔ یہی اصل تباہی ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نالوں کی ڈرینیج گنجائش 40 ملی میٹر ہے، 200 ملی میٹر کی بارش کنٹرول نہیں ہوسکتی۔ ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے اسلام آباد میں بونیر جیسے سیلاب کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں پر کرشنگ ہو رہی ہے اور کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر