بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے: وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے۔
کراچی میں نرسری کے مقام پر میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہناتھاکہ موسمی تبدیلی کے اثرات پوری دنیا پرمرتب ہو رہے ہیں، پچھلے ہفتےکے پی،گلگت میں بارشوں سے 400 افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 12گھنٹوں میں200ملی میٹر یا اس سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، پوری انتظامیہ، بلدیاتی ادارے کا عملہ اور میں خود سڑکو ں پر ہیں، عوام کی مدد کر رہے ہیں، بارش کے پانی کی نکاسی کر رہےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آج ہم نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن لوگ پھربھی باہر نکلے ہوئے ہیں، لوگوں کو خود بھی خیال رکھنا چاہیے، تعطیل کا مطلب ہے گھروں پر رہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ بارش ہوگی تو پانی جمع ہوگا، بارش رُکے گی تو پانی نکال دیں گے، ہماری بھی کوتاہیاں ہوں گی لیکن حکومت کام کررہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے شہر ڈبودیا جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف حادثات میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر