پنجاب بھر میں نہم جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب بھر میں نہم جماعت کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اور لاہور نے نتائج کا اعلامیہ جاری کیا۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 53657 اُمیدوار کامیاب ہوئے اورکامیابی کا تناسب 42.06 فیصد رہا، 72312 اُمیدوار امتحان میں ناکام ہوئے جبکہ 2055 طلبا غیر حاضر رہے۔اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں 409 داخلہ فارم منسوخ کیے گئے، امتحان میں 62332 طلبا اور 63357 طالبات شریک ہوئیں۔
لاہور بورڈ:
لاہور بورڈ نے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق امتحانات میں 3 لاکھ 8 ہزار امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے ایک لاکھ 38 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک لاکھ 69 ہزار امیدوار ناکام رہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 45 فیصد رہا۔سائنس گروپ میں 56.68 فیصد طالبات اور 30.48 فیصد طلبا کامیاب ہوئے جبکہ آرٹس گروپ میں 46.75 فیصد طالبات اور 21.50فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔جماعت نہم کے نتائج لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے ہیں۔
ملتان بورڈ:
چیئرمین ملتان تعلیمی بورڈ عامر کریم خان کے مطابق ایک لاکھ 44 ہزار 582 طلبا و طالبات نے پرچے دیے اور کامیابی کا تناسب 52.11 فیصد رہا۔تعلیمی بورڈ بہاولپور نے نہم کلاس کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے مطابق ایک لاکھ 10 ہزار 437 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 47 ہزار 574 امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر