پیپلز پارٹی 40 سال سے کراچی کو لوٹ رہی ہے، جعلی میئر لانے والوں کو جواب دینا ہوگا: حافظ نعیم

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 40 سال سے پیپلز پارٹی ( پی پی) والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں،کل جو شہر قائد میں ہوا ہے یہ سب اس کے ذمہ دار ہیں۔
منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل جو کراچی میں ہوا، ان لوگوں کو اس کا جواب دینا پڑے گا جو جعلی میئر کو لے کر آئے، ماحولیاتی تبدیلیاں ہو رہی ہیں لیکن ہماری حکومت کیا کر رہی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کے مطابق 40 سال سے پیپلزپارٹی والے کراچی کو لوٹ رہے ہیں،کراچی منی پاکستان ہے، کل کراچی میں زیادہ بارش ہوئی، اس شہر کے نالوں کی صفائی کیلئے کروڑوں اربوں روپے لیے جاتے ہیں لیکن صفائی نہیں ہوتی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کرپشن کا سسٹم مسلط کیا گیا، 80 فیصد تک کرپشن کا ریٹ ہے، یہ لوگ کیسے کام کریں گے، کیسے ممکن ہے منشیات کا اڈا چل رہا ہو اور پولیس کو پتہ نا ہو، اس نظام میں آپ کے اپنے بچے بھی محفوط نہیں ہیں۔انھوں نے مزید کہا جن لوگوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی وہ لوگ قوم کے مجرم ہیں، لوگ انصاف کی خاظر عدالتوں میں دھکے کھاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر