9 مئی مقدمات: اسپیشل پراسیکیوٹر کو فوڈ پوائزننگ، عمران خان کی ضمانت کی اپیلوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے کی جس دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر، علیمہ خان اور معاون پر اسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں معاون پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں فوڈ پوائزننگ ہو گئی ہے، وہ آج نہیں آسکتے لہٰذا کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دیں، اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کل سماعت رکھ رہے ہیں، کل دیکھ لیں گے۔عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ 9 مئی اپیلوں پر کئی بارپراسیکیوٹرز نے سماعت التواء کا شکار بنائی، کم از کم ہمیں اپنے دلائل عدالت میں دینے کی اجازت دیں۔چیف جسٹس نے جواب دیا ہم آپ سے پہلے استغاثہ کو سنیں گے، استغاثہ کوپہلےاس پیمانے سے گزرنا پڑے گا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار کیسے رہ سکتا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان کو روسٹرم پر بولنے سے روک دیا اور کہا کہ ہم کسی فیملی ممبر کو عدالت میں نہیں بولنے دیں گے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی اپیلوں پر سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر