کراچی میں شدید بارش: مسافر اور فضائی عملہ ائیرپورٹ نہ پہنچ سکا،متعدد پروازیں منسوخ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارش کے باعث ملکی اوربین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا۔
ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل سےآپریٹ ہونے والی اندرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں، اسی طرح قومی ائیرلائن کی کراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب کراچی سے اندرون ملک جانے والی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں، جناح ٹرمینل سے بین الاقوامی پروازیں بھی تاخیر سے آپریٹ ہوئیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نجی ائیرلائن کی کراچی سے جدہ کی پرواز7 گھنٹے سے زائد تاخیر کاشکار ہے،پرواز کی تاخیر کے باعث مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، مسافروں کی اکثریت عمرہ زائرین پرمشتمل ہے۔ ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث مسافروں کی بہت کم تعداد ائیرپورٹ پہنچ سکی، حتیٰ کہ ائیرپورٹ پرتعینات پی اے اے اور ائیرلائنز عملے کی بڑی تعداد بھی ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فلائٹ انکوائری کے فون نمبر نہیں لگ رہے جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر