چین چاہتا ہے پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں بڑا کردار ادا کرے: قونصل جنرل کراچی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یوند ونگ یانگ کا کہنا ہے چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔
جاپان کیخلاف چین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کے دوران چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک متفق ہیں کہ مسئلہ کشمیر سمیت حل طلب تنازعات اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دوطرفہ معاہدوں کے تحت پُرامن طورپر مناسب انداز سے حل کیے جائیں۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں زیادہ بڑا کردار ادا کرے۔قونصل جنرل یوندونگ یانگ کے مطابق دنیا میں یکطرفہ پن، تحفظ پسندی اور تسلط پسندی بڑھ رہی ہے۔چینی قونصل جنرل نے مزید کہا کہ چین اور پاکستان کو مل کر عالمی نظام کو بالاتر رکھنا چاہیے، ایسی اقتصادی عالمگیریت ہو جو سب کے مفاد میں ہو۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر