کراچی میں بارش: فضائی آپریشن متاثر، 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں، متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی میں موسلا دھار بارش کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہواہے، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔
شہر قائد میں منگل کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش نے جہاں معمولات زندگی کو شدید متاثر کیاہے وہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔بارش کہ وجہ سے 5 پروازیں لینڈ نہ کرسکیں اور انہیں متبادل ائیرپورٹس پر موڑا گیا جبکہ مختلف ائیرپورٹس کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں، 82 میں تاخیر ہے۔کراچی پہنچی پرواز ای آر 501 دو بار لینڈنگ میں ناکامی پر واپس اسلام اباد بھیجی گئی۔ لاہور کراچی پی اے 405 اور دبئی کی پرواز ایف زیڈ 335 کو ملتان ائیرپورٹ اتارا گیا۔اسکردو کراچی کی پرواز 1 گھنٹہ انتظار اور لینڈنگ میں ناکامی پر سکھر اتاری گئی۔ جدہ کراچی کی نجی ائیر کی پرواز ای ار 812 کو اسلام منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ کراچی سے سکھر، کوئٹہ اور اسلام اباد کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ کراچی سے دبئی کی نجی ائیر لائن کی 2 چارٹڈ پروازیں بھی منسوخ کی گئیں۔دبئی لاہور کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پی اے 416، 417 اور گلگت اسلام اباد کی قومی ائیر کی 4 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد ائیرپورٹ کی 20 پروازوں میں 1 سے 7 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ اسلام اباد کراچی کے مابین 11 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہوئی۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر