بارش کے بعد کراچی کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل، کئی علاقوں میں 16گھنٹے سے بجلی بند

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی، شہری گرمی اور حبس سے بلبلا اٹھے۔
بارش کے بعد پیدا ہونے والی حبس کی صورتحال سے شہری پریشان ہیں، بجلی کی فراہمی منقطع ہوئےکئی گھنٹے گزرچکے ہیں۔ کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد شہر کے 550 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔کئی علاقوں میں 16 گھنٹے سے بجلی بند ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ 2100 میں سے1550 سےزائد فیڈرز سےبجلی کی فراہمی جاری ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث شہر میں شاہراہیں زیرآب ہیں،کراچی میں ایندھن کی سپلائی بندہونے سے بھی کےالیکٹرک کی گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش رکے ہوئے کئی گھنٹے ہوگئے، عملہ فالٹ دور کرنے نہیں پہنچا۔دوسری جانب شہر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی متاثر ہے۔



  تازہ ترین   
لکی مروت میں شہریوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو ناکام بنا دیا
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر