وزیراعلیٰ پختونخوا کا سیلاب زدگان کیلئےایک ماہ اور کابینہ ارکان کا 15 دن کی تنخواہ عطیہ کرنےکااعلان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ افراد کےلیے ایک ماہ اور کابینہ ارکان نے 15 دن کی تنخواہ عطیہ کرنےکا اعلان کردیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی کی 7 دن ، اسکیل17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کی 2 دن اور ایک سے 16 اسکیل تک کے ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےکہاکہ عطیات کے شفاف استعمال کے لیے پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) میں خصوصی اکاؤنٹ کھولا جائےگا جہاں فنڈ کی ایک، ایک پائی کا حساب رکھا جائےگا اور تمام تفصیلات سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نےکمشنر مردان ڈویژن اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور ڈی سی صوابی کو متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریسکیو سرگرمیوں کی نگرانی کی ہدایت کردی۔یاد رہےکہ وفاقی کابینہ نے بھی خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کوئی وفاقی، کوئی صوبائی حکومت نہیں، متاثرہ لوگوں کی مدد و بحالی یقینی بنانی ہے۔انہوں نےکہاکہ وفاق جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور متاثرین کو وزیرِ اعظم پیکج کے تحت امدادی رقوم بھی دے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر