’لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ‘، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنیکی اپیل کردی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیاحوں سے مری کا سفر نہ کرنے کی اپیل کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ مون سون کا ساتواں اسپیل جاری ہے اور اگلے 48 گھنٹوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جب کہ کلاؤڈ برسٹ کا خطرہ زیادہ پہاڑی علاقوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں ساڑھے 4 لاکھ کیوسک پانی بہہ رہا ہے، دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو منتقل کیا جارہا ہے، خطہ پوٹھوہار میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے اور اس حوالے سے چکوال، جہلم اور پنڈی میں پیشگی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ مری میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، مری ایکسپریس وے پر آج بھی لینڈ سلائڈنگ ہوئی ہے لہٰذا سیاحوں سے گزارش ہے مری کا رخ نہ کریں۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ کے پی سےرابطہ کیا ہے، حکومت پنجاب اور کے پی حکومت رابطے میں ہیں، پنجاب حکومت کے پی عوام کی ہر ممکن امداد کرے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر