عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے: مریم نواز

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔ٹوکیو میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، پنجاب کے اسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دنیاکا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب شروع کیا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاکہ پنجاب صاف ہو، جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنا کر نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال نواز شریف کینسر اسپتال بنا رہے ہیں، شہباز شریف صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرکے ملک کو مسائل سے نکال رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ گھر غریبوں کو بنا کر دیں گے، دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہوجائیں گے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی جس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا،50 ہزار اسکالر شپس اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ مستحق بچوں کو دیں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر