پنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، عوام کیلئے ایڈوائزی جاری

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) ریسکیو حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مزید تیز بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ریسکیو اہلکار کو کٹاریاں،گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی تعینات کیے گئے ہیں۔حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے پاس ہرگز جانے نہ دیں، اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں اور بارش کے دوران ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب ایم ڈی واسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں گزشتہ رات سے اب تک مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 15 فٹ اورگوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 11 فٹ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر