کراچی بارہویں جماعت پری انجینئرنگ کےنتائج کا اعلان، پہلی تینوں پوزیشن طالبات نےحاصل کرلیں

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹر میڈیٹ بارہویں جماعت سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2025 کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کرلیں۔
چیئرمین انٹربورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں تینوں پہلی پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہیں جب کہ پہلی پوزیشن مشترکہ طور پر 2 طالبات نے حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن مشترکہ طورپر عثمان پبلک اسکول کیمپس ون کی طالبہ لائبہ انصاری بنت محمد عاصم عبدالعزیز رول نمبر 219251 اور بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ سیدہ عنزیلہ حیدر زیدی بنت سید عقیل حیدر زیدی رول نمبر 221331 نے ٹوٹل 1100میں سے 1019 نمبر اے ون گریڈ کے ساتھ حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فار ویمن کی طالبہ آئزل مرحا بنت زبیر عارف رول نمبر 221211 نے 1014نمبر اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جب کہ ہمدرد انٹرمیڈیٹ کالج فار سائنس اینڈکامرس بلاک ایچ نارتھ ناظم آباد کی طالبہ حفصہ عمران بنت عمران رول نمبر 219422 نے 1010 نمبر اے ون گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات زرینہ راشد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ سائنس پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 21ہزار 617 امیدوارو ں نے رجسٹریشن حاصل کی جب کہ 21ہزار 19 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 11ہزار 547 امیدوار کامیاب قرار پائے، اس طرح کامیابی کا تناسب 54.94 فیصد رہا۔امتحانات میں 1035امیدوار اے ون گریڈ، 1762 اے گریڈ، 2351 بی گریڈ، 2938 سی گریڈ، 3124 ڈی گریڈ اور 296 نے ای گریڈ حاصل کیا۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔چیئرمین فقیر محمد لاکھو نے کامیاب ہونے والی طلبا کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےکہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے نتائج کے اعلان کے بعد پوزیشن ہولڈر طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے اعزاز میں تقریب منعقدکی جائےگی جس میں طلبا کے ساتھ والدین، اساتذہ اور میڈیا کو بھی مدعو کیا جائےگا۔خیال رہےکہ کراچی بارہویں جماعت پری میڈیکل کے امتحانات میں بھی پہلی تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کی ہیں۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر