باجوڑ میں تباہ امدادی ہیلی کاپٹر نےکرم متاثرین کیلئے 200 اڑانیں بھری تھیں:چیف سیکرٹری کے پی

پشاور (نیشنل ٹائمز) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہےکہ کرم متاثرین کی مدد کی غرض سے باجوڑ میں تباہ ہونے والے ہیلی کاپٹر نے 200 اڑانیں بھری تھیں۔
جمعہ کو باجوڑ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والا خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تھے ۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا کہ باجوڑ میں کلاؤڈ برسٹ کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہیلی کاپٹر نے ریسکیو آپریشن کیلئےاڑان بھری، حکومت کا ہیلی کاپٹر ضلع مہمند میں کریش ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹرمیں شہید ہونے والا عملہ کئی عرصے سے ہیلی کاپٹر کو استعمال کررہا تھا، کرم متاثرین کی مدد کےغرض سےاس ہیلی کاپٹرنے 200 اڑانیں بھری تھیں۔چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت اس ہیلی کاپٹرکوکرم کیلئے بطور ائیرایمبولینس استعمال کرچکی ہے، ہیلی کاپٹر کریش ہونےکے حوالے سےتحقیقات کی جارہی ہیں تاہم صوبائی حکومت کے زیراستعمال دوسرا ہیلی کاپٹر بھی ہے۔شہاب علی شاہ نے مزید کہا کہ سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں اب ریلیف سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں، متاثرہ علاقوں کو ڈیڑھ ارب روپے جاری کرچکے ہیں، متاثرہ اضلاع کی انتطامیہ کو فنڈز کی فوری فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر