تھانہ شالیمار کی حدود میں خطرناک ملزم کی قیادت میں 15 سے 20 مسلح افراد کا پولیس اہلکاروں پر حملہ

اسلام آباد (وقاص کھوکھر/رائل نیوز) تھانہ شالیمار کی حدود میں خطرناک ملزم کی قیادت میں 15 سے 20 مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کیا، وائرلیس سیٹ، موبائل فون سمیت نقدی چھین لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل، ڈکیتی اور کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمار پولیس کو سیکٹر E-11/2 میں واقع ایک فلیٹ میں لڑائی جھگڑے اور دھنگا فساد کی اطلاع ملی۔پولیس جب موقع پر پہنچی تو 15 سے 20 مسلح افراد آتشیں اسلحہ کے ساتھ جھگڑا فساد کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کی قیادت بدنام زمانہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم عاصم جہانگیر ولد جہانگیر خان کر رہا تھا، جو مسلح 30 بور پستول سے لیس تھا۔پولیس پارٹی کو دیکھ کر مسلح ملزمان مشتعل ہو گئے اور ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ انہیں یرغمال بنا لیا اور اسلحہ کے بٹوں سے پولیس اہلکاروں پر شدید تشدد کیا، جس سے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان پولیس سے وائرلیس سیٹ، موبائل فون اور پرس جس میں 7,500 روپے نقدی اور دیگر کاغذات موجود تھے چھین کر لے گئے، جبکہ ایک کانسٹیبل سے بھی موبائل فون اور پرس جس میں 2,500 روپے نقدی تھی چھین لیا گیا۔

ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے اور پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عاصم جہانگیر انتہائی خطرناک اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہے، جس کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت 17 مقدمات درج ہیں۔جس میں لڑائی جھگڑا، ڈکیتی، دہشت گردی، ناجائز اسلحہ رکھنے اور اقدام قتل سمیت مختلف سنگین دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل، ڈکیتی اور کارِ سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر