سینیٹ: حکومتی اراکین کو ایوارڈ دینے اور اشتہار پر قائداعظم کی تصویر نہ ہونے پر اپوزیشن کا احتجاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اپوزیشن نے حکومتی اراکین کو ایوارڈ دینے اور یوم آزادی کے اشتہار میں قائداعظم کی تصویر نہ ہونے پر سینیٹ اجلاس میں احتجاج کیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ممبران سینیٹ کو 14 اگست اور 26 مارچ کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار، محسن نقوی، مصدق ملک، اعظم نذیر تارڑ، فیصل سبزاوری، شیری رحمان، سینیٹربشریٰ انجم اور احد چیمہ کو سول ایوارڈ دینےکا اعلان کیا گیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عرفان صدیقی اور سرمد علی کو بھی سول ایوارڈ دینے کا اعلان ہوا ہے جو 23 مارچ کو دیا جائےگا۔ چیئرمین سینیٹ کی بات پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے سوال کیا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے؟ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی، اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لیے عمران خان نےجدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے اشتہارمیں پورے ٹبرکی تصویرتھی اور قائداعظم کی نہیں تھی جس کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائد اعظم کو نکالا گیا۔سینیٹر فیصل جاوید نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ آپ اس کی وضاحت مانگیں،اشتہار ٹیکس پیئر کے پیسے سے بنا ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر