ریاست نے عمران خان کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا: گنڈاپور

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ریاست نے عمران خان اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے لیکن ریاست چلانے والوں وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔
پہاڑ پور اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب میں علی امین نے کہا ہم قانون کی پاسداری کررہے ہیں لیکن میرے عوام کوحقوق کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن قائم کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، ریاست نے بانی پی ٹی آئی اور کئی لیڈرز کو جیل میں ڈالا ہوا ہے، ریاست چلانے والو وقت ایک جیسا نہیں رہتا، ہم نے تو برداشت کرلیا ہے، آپ نہیں کر پاؤ گے۔علی امین کا کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اگرکچھ لوگوں نےبندوق اٹھائی ہےتو اس میں ہمارا بھی قصور ہے، جہنوں نے بندوق اٹھائی ہے انہیں سمجھایا جائے، افغانستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، یقین ہے وہ ہماری بات مانیں گے۔وزیر اعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ عمران خان نےجب بھی کال دی، اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، ہم سیاست کرتے ہیں بغاوت پر مجبور نہ کیاجائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر