امریکن پاکستانیوں کے وفد کی گورنرسندھ سے ملاقات، باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تنویر احمد کی قیادت میں امریکی کاروباری شخصیات نے ملاقات کی ہے ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر آصف قدیر، طاہر بھٹی اور شوکت مریڈیا شامل تھے۔ وفد نے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تیز رفتار اور مؤثر معاونت فراہم کی جارہی ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ تنویر احمد نے نسٹ کو 9 ملین ڈالر عطیہ کرکے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم دلوانے میں بڑا کردارادا کیا ہےاور وہ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔امریکی وفد نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر بھی 14 اگست کو حاضری دی، پھولوں کی چارد چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔واضح رہے کہ امریکن پاکستانیوں کے اس وفد نے امریکا کی ریاست ٹیکساس میں قائداعظم لائبریری بھی قائم کی ہوئی ہے جس میں قائد اعظم کی زندگی اور فرمودات سےمتعلق نایاب اشیا موجود ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر