برسلز (نیشنل ٹائمز) بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں 79واں یومِ آزادی انتہائی جوش و خروش، قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کی صدارت سفیرِ پاکستان جناب رحیم حیات قریشی نے کی، جنہوں نے قومی پرچم بلند کیا اور اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔
تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جن میں قوم کو آزادی کی مبارکباد دی گئی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سفیرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بانیانِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمیں اُن عظیم رہنماؤں کی جدوجہد اور قوم کے عزم و استقلال کی یاد دلاتا ہے۔
@PakinBrussels marked Pakistan’s 79th #IndependenceDay with pride & unity.
— Pakistan Embassy Belgium (@PakinBrussels) August 14, 2025
Amb @rahimhayat hoisted the flag, lauded 🇵🇰 Armed Forces’ heroic victory in #MarkaEHaq, calling it a proud chapter in the nation’s history.
The celebrations drew a large & enthusiastic Pakistani community… pic.twitter.com/0uXhW9fMtq
انہوں نے مسلح افواجِ پاکستان کو ملک کے دفاع میں عظیم خدمات اور حالیہ آپریشن بنیان المرصوص میں دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “معرکۂ حق” کی حالیہ کامیابی نے اس سال کے یومِ آزادی کو مزید فخر اور وقار کا رنگ دے دیا ہے۔

تقریب میں یومِ آزادی پر مبنی ایک خصوصی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس نے حاضرین کو قومی تاریخ، اتحاد اور قربانیوں کی یاد تازہ کرا دی۔ اختتام پر یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور روایتی پاکستانی ناشتہ پیش کیا گیا جسے مہمانوں نے خوب سراہا۔



