کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، 70 سے زائد زخمی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ملک بھر میں آج 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں 12 بجتے ہی پولیس کی سخت وارننگ کے باوجود شہرمیں ہوائی فائرنگ شروع ہوگئی، گولیاں لگنے سے 2 افرادجاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عزیز آباد بلاک8 میں ہوائی فائرنگ سے 8 سال کی بچی جبکہ کورنگی ساڑھے 3 میں ہوائی فائرنگ سے اسٹیفن نامی شخص ہلاک ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کو سول،جناح،عباسی شہید اور جوہر میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں 20 سے زائد ملزمان گرفتار کئے گئے جن سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ واضح رہے کہ جشن آزادی کے موقع پر کراچی میں بڑی شاہراہوں کے اردگرد قائم عمارتوں کی سجاوٹ نے شہر کے رنگ ڈھنگ ہی بدل دیے جبکہ اسلام آباد میں بھی رنگوں کی قوس و قزح چھائی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر