یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش افسوسناک، حکومت اس پر توجہ دے: آصفہ بھٹو

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر توجہ دینے کا مطالبہ کردیا۔
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بیروز گار کیا جارہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے لاکھوں افراد بیروزگار اور ان کے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے اور ہم حکومت سے اس پر جواب طلب کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے، یہ انتہائی تشویشناک امر ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے، یہ لوگوں کے معاشی مستقل کا معاملہ ہے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔وفاقی حکو مت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی خریدو فروخت کا عمل یکم اگست سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی یکم اگست سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر