کراچی میں ہماری گرفت مضبوط نہیں، ہزاروں سرکاری رہائشگاہوں پر قبضہ ہے: وزیر ہاؤسنگ کا اعتراف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا ہے کراچی میں ہزاروں سرکاری رہائشگاہوں پر غیر مجاد افراد کا قبضہ ہے، ابھی کراچی میں ہماری گرفت مضبوط نہیں ہوئی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ کا کہنا تھا اسلام آباد اور لاہور میں کوئی بھی سرکاری رہائش گاہ غیر مجاز افراد کے قبضے میں نہیں ہے۔انہوں نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی کابینہ کی ہدایت پر تمام سرکاری رہائش گاہوں کا سروے کروایا گیا، غیر قانونی قابضین سے 742 مکانات کا قبضہ ختم کرا کر قانونی الاٹیز کو الاٹ کیے ہیں۔وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ نے بتایا کہ کراچی میں 3500 سرکاری رہائش گاہیں غیر مجاز افراد کے قبضے میں ہیں، کراچی میں ابھی ہماری گرفت نہیں بنی، سندھ پولیس کی مدد سےمکانات خالی کرا رہے ہیں، سندھ پولیس کی معاونت سے ماہانہ 10 سے 15 یونٹس خالی کروائے جاتے ہیں۔ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ غیر مجاز ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی پنشن سے اے جی پی آر کے ذریعے 4 کروڑ روپے وصول کیے گئے، مزاحمت کرنے والے غیر قانونی قابضین کے خلاف مقدمات بھی درج کیے ہیں۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ نے ایوان کو بتایا کہ اسلام آباد کا جی 13 کا پورا سیکٹر بغیر منصوبہ بندی کے بنا ہے، کئی فلیٹس کا پانی تک نکلنےکا کوئی راستہ نہیں ہے، فلیٹ ایسے سیکٹر میں بنائے گئے ہیں جہاں پانی نہیں ہے، مجھے ان فلیٹس کا پانی پورا کرنے کے لیے پورے سیکٹر کا پانی کسی ڈیم سے لینا پڑے گا۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر