کراچی: رواں سال ٹریفک حادثات میں کتنی اموات ہو چکیں؟ اعداد و شمار جاری

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں اب تک 555 افراد جاں بحق ہو چکے۔
پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں رواں سال ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 169 افراد جاں بحق ہوئے، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں میں 429 مرد، 53 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ مختلف حادثات میں ڈمپرکی ٹکر سے 34 اور ٹرالر کی ٹکر سے 63 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ واٹر ٹینکرکی ٹکرسے 37 اور بسوں کی ٹکر سے 35 افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس کے مطابق کراچی میں رواں برس اب تک مختلف حادثات میں 8 ہزار 338 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں مردوں کی تعداد 6 ہزار 528، خواتین کی تعداد 1267 اور بچوں کی تعداد 543 ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ چند روز قبل راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر