ویسٹ انڈیز نے تیسرے ون ڈے میں شکست دیکر پاکستان کیخلاف 34 سال بعد سیریز جیت لی

ٹرینیڈاڈ(نیشنل ٹائمز)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو سیریز کے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈےٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کےخلاف 34 سال بعد ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز نے مقررہ50 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 294 رنز بنائے، کپتان شائی ہوپ 94 گیندوں پر 120 جبکہ جسٹن گرویوز 24 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ایون لوئس نے 37 اور روسٹن چیز نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 72 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 34 رنز دےکر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان کی اننگز
ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ویسٹ انڈین بولرز کا کھل کر سامنا نہ کرسکی اور پوری ٹیم 30 ویں اوور میں صرف 92 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستانی بیٹر صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، حسن علی اور ابراراحمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔سلمان علی آغا 30، حسن نواز 13 اور بابر اعظم 9 رنز بنا سکے جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ نسیم شاہ نے 6 اور حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر