ہنزہ کےگلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلے سےافرا تفری، فصلوں اور مکانات کو شدید نقصان

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ کےگلمت گوجال نالے میں اچانک سیلابی ریلا آگیا جس کے باعث اچانک ہر طرف افراتفری مچ گئی۔
اچانک ریلا آنے کے بعد واٹرچینل پر کام کرنے والے 50 سے زائد افراد نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں۔سیلابی ریلےکے ساتھ پہاڑی پتھر آنے سے شاہراہ قراقرم بھی کئی مقامات سے بند ہوگئی جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر مسافر پھنس گئے۔ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ گلمت گوجال نالے میں طغیانی سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، سیلابی ریلے سے واٹر چینلز، زرعی اراضی، تیار فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا۔ترجمان نے بتایا کہ بلتستان کے علاقے شگر میں بھی سیلاب سے درخت ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق پہاڑی پتھر شاہراہ ریشم اور شاہراہ قراقرم پر تواتر سےگرتے رہے ہیں اور شاہراہ قراقرم بند ہونے سے مسافر بھی پھنس گئے۔ترجمان نے کہا کہ اس وقت گلگلت بلتستان بدترین تباہی کی زد میں ہے، سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب وزیرِاعظم شہبازشریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملاقات کی۔چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب کے متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں اور ہنگامی صورتحال کی تیاری پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر خطرے سے دوچار علاقے کےلوگوں کوپیشگی آگاہی یقینی بنائی جائے۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر