قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا: عمر ایوب

پشاور(نیشنل ٹائمز)ا تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب نے کہا ہےکہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نے منع نہیں کیا۔
جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے جب بھی آئیں، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں، قاسم اور سلیمان سیاست میں آنا چاہیں تو انہیں کسی نےمنع نہیں کیا، سیاست میں مشکل حالات دیکھنے پڑتے ہیں مگربانی پی ٹی آئی کے بیٹے مضبوط ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کا حکم تھا کہ احتجاج مقامی سطح پر کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کہیں کہ اسلام آباد نہیں جانا تو ہم کون ہوتے ہیں وہاں جانے والے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیس ظلم و بربریت پر اتر آئی ہے، ماضی میں مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی جس میں حکومت کو بے بس پایا، پنجاب میں حکومت پٹواری بھی مرضی کا نہیں لگا سکتی تو ان کے ساتھ کیا مذاکرات کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرےعلم میں نہیں کہ عمران خان کو جیل سے نکلنے کیلئےکوئی آفر آئی ہو، عمران خان کو کوئی ڈیل آئے بھی تو وہ مانیں گے نہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر