شرجیل میمن نے ڈمپر جلانے والوں کیخلاف مقدمات چلانے کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ڈمپر جلانے والوں کے خلاف مقدمات چلانے کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی اجلاس میں ڈمپر واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے 7 ڈمپر جلائے ہیں ان کیخلاف کارروائی کسی کی دھمکی اور دھونس کی وجہ سے نہیں روکیں گے۔شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ اگر کوئی بدمعاشی کرنےکی کوشش کرے گا تو اُس سے بدمعاشی سے نمٹیں گے۔ ایوان میں اپوزيشن ممبران کی جانب سے ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کے مطالبے پر گرما گرمی جاری رہی۔ایم کیو ایم کے طحہٰ احمد خان نے جتلایاکہ ڈمپر ڈرائیورز سے مذاکرات بھی کرلیے، انہيں معاوضہ دینےکا اعلان بھی ہوگيا لیکن ڈمپروں سے مارے گئے افراد کے اہل خانہ کے لیے کوئی معاوضہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔طحہٰ احمد خان کے خطاب کے بعد سندھ کے وزیر داخلہ ضیا لنجار نے ایوان میں ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹینکر اور ڈمپر والوں کو کہہ دیا کہ بغیر کیمرےکےگاڑی نہیں چلے گی اور لائسنس اتھارٹی سے ان کے ڈرائیورز کی ٹریننگ ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوال بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہو گئے تھے۔ حادثے کے بعد مشتعل مظاہرین نے 7 ڈمپروں کو آگ لگا دی تھی۔راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کو کچلنے والے ڈرائیور کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹریفک لائسنس نہیں ملا، ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے جو 2016 میں ایکسپائر ہو چکا، ملزم سے ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہیں۔عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر