دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹرینیڈاڈ (نیشنل ٹائمز) ویسٹ انڈیز نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا گیا جس میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئیں۔ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیاجبکہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے 3 مرتبہ روکا گیا اور اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔
پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 ، روسٹن چیز، ،موتی، شمار جوزف اور بلیڈز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی اننگز
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا 181 رنز کا ہدف با آسانی 34 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 49 رنز اور جسٹن گریوز 26 بناکر ناقابل شکست رہے۔ رتھرفورڈ 45، شائے ہوپ 32 اور کارٹے 16 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔تاہم دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کامیابی کے بعد 3 میچز پر مشتمل سیریز1-1 سے برابر ہوگئی ہے۔آخری میچ منگل کو کھیلا جائےگا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر