منشیات فروشی میں ملوث بڑے نام پکڑے گئے،اگلی مہم گٹکا،ماوا پر ہوگی: آئی جی سندھ

کراچی(نیشنل ٹائمز)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں اب صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کے خلاف ہوگی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سےمتعلق جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل بڑے نام پکڑے گئے ہیں، یہ ملزمان واٹس ایپ اور آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔اجلاس میں آئی جی سندھ نے کہاکہ منشیات کے خلاف اقدامات سےجرائم میں کمی آئی ہے، آن لائن منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کو تکنیکی بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات مافیا کے خلاف ایکشن سےگٹکا ماوا کی فروخت کے بڑھ جانےکاخطرہ ہے لہٰذا صوبے بھر میں اگلی مہم گٹکا، ماوا تیار اور فروخت کرنے والوں کیخلاف ہوگی، ۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا تھا کہ فلاحی و سرکاری اداروں سےکراچی میں بحالی مراکز کے قیام کی درخواست کر رکھی ہے، درخواست پر کام جاری ہے اور جلد ہی نتائج سامنے آئیں گے، کراچی میں منشیات کی لت میں مبتلا افراد کے علاج کے لیے کسی بڑے ادارے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر