پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔
اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت 47 ویں نمبر سے اب 40 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ اب پاکستان کو ٹاپ 20 معاشی ملکوں میں شامل کرنا ہے، زیر زمین موجود ذخائر کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2 سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، آج ایسا نہیں ہے۔ پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بطور مسلمان ایران کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اپنا فرض نبھایا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم کی کوشش تھی کہ ایران کی جتنی مدد ہوسکے کریں۔انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر