سندھ ہائیکورٹ: مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کریں، صوبائی محتسب

کراچی(نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، صوبائی محتسب نے اپنے جواب میں مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی محتسب اور فریق خاتون نے تحریری جواب جمع کرا دیا۔صوبائی محتسب نے مؤقف اپنایا کہ مونس علوی کی درخواست ناقابل سماعت ہے مسترد کی جائے، صوبائی محتسب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، اس لیے دائرہ اختیار سے متعلق درخواست سندھ ہائیکورٹ سننے کی مجاز نہیں ہےعدالت نے مونس علوی کے وکیل کو جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حکم امتناع میں 12 ستمبر تک توسیع کردی۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے استفار کیا کہ درخواست گزار کو حکم امتناع مل چکا ہے اب کیا چاہتے ہیں؟ عابد زبیری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر سندھ کے پاس اپیل دائر کردی ہے، جس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پوچھا کہ گورنر سندھ نے اپیل پر کیا فیصلہ کیا ہے؟خاتون فریق کی وکیل نے آگاہ کیا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد کردی ہے، اس پر عابد زبیری ایڈووکیٹ نے کہا کہ گورنر سندھ نے مونس علوی کی اپیل مسترد نہیں کی، پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قرار دیا کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو اپیل کا حق ہے، جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہم سندھ ہائیکورٹ سے کیس نمٹا دیتے ہیں۔عدالت نے کہا کہ جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں ہوجاتا ہے عہدے سے کیسے ہٹایا جاسکتا ہے ؟ گورنر اپیل سن رہے ہیں تب تک وہیں کیس کی پیروی کی جائے، اس طرح تو چھ مہینے سندھ ہائیکورٹ سنتی رہے گی، اتنی بڑی سزا کیسے دے سکتے ہیں؟وکیل مونس علوی نے کہا کہ اس کیس میں بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھ رہے ہیں، اس پر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ بہت سی چیزیں پہلی بار دیکھ رہے ہوں گے، 26 ویں ترمیم کے بعد تو اور بھی بہت سی چیزیں دیکھنی پڑرہی ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون کو ہراساں کرنے کے جرم میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر