چیئرمین کشمیرکونسل ای یو کے لیے سفیر پاکستان کی تعریفی سند

برسلز (نیشنل ٹائمز) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید کو بلجیم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ان کی کشمیر پر گرانقدر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایک تعریفی سند پیش کی ہے۔علی رضا سید کو یہ تعریفی سرٹیفکیٹ یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان بلجیم میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران دیا گیا۔ سفیر پاکستان نے خصوصی تعریفی سند چیئرمین کشمیرکونسل ای یو کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے خاص طور کشمیریوں کے حقوق کے بارے میں یورپ میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے خدمات قابل ستائش اور قابل تعریف ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔چیئرمین کشمیر کونسل ای یو نے پیرس میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام 5 اگست “یومِ استحصالِ کشمیر” کی تقریب سے خطاب کیا اور جرمنی میں سفارتخانہ پاکستان کے تحت منعقد ہونے والے ویبینار میں شرکت کی۔

پیرس میں تقریب کے دوران چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے فرانس کے لیے پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرا بلوچ کے ساتھ کشمیرکے بارے میں بات چیت کی۔علی رضا سید نے اپنی گفتگو کے دوران بھارت کے یکطرفہ اقدامات (آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے) کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی طرف توجہ دلائی۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے دہائیاں قبل اپنے زیرقبضہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دے کر کشمیریوں سے ان کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن بھارت نے اپنے آئین میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے غیرقانونی اور غیراخلاقی کام کیا ہے۔ ان بھارت ناجائز اقدامات کا مقصد کشمیریوں کی شناخت کو مٹانا اور جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ جاری رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے آرٹیکلز 370 اور 35 اے کو ختم کرکے طویل عرصے تک لاک ڈان کیا اور کشمیریوں پر بہت ساری پابندیاں لگائی جو اب بھی جاری ہیں۔

بہت سے کشمیری سیاسی رہنما اور انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی قید ہیں جن میں یاسین ملک، شبیراحمد شاہ، خرم پرویز اور سجاد گل بھی شامل ہیں۔ بے گناہ نوجوانوں کی حراست، قتل عام اور جبری گمشدگیوں اور خواتین کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیوں اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے بھارت کی جانب سے کشمیر میں آبادیاتی تبدیلیوں کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے مداخلت کا مطالبہ کیا۔نہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت پر دبا بڑھائے تاکہ کشمیریوں کو اپنا حقِ خودارادیت دیا جائے اور مسئلہ کشمیر پرامن اور منصفانہ طور پر حل ہوجائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر