ایم ڈی کیٹ 2025 کا اعلان، کونسی یونیورسٹیز ٹیسٹ لیں گی اور رجسٹریشن فیس کیا ہوگی؟

کراچی( نیشنل ٹائمز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔
پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہو گا۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا بتانا ہے کہ پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی جبکہ سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر لے گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی جبکہ بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔وفاق، آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقاربھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کے لیے رجسٹریشن 8 اگست سے شروع ہو گی جو 25 اگست 2025 تک کرائی جا سکتی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کی آخری تاریخ یکم ستمبر ہے۔پاکستان میں ٹیسٹ کے لیے فیس 9000 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ پاکستان میں رجسٹریشن 13000 ہزار روپے ہو گی۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر