مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش

ویب ڈیسک( نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی) کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔
پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں میں سوسائٹیزکی تعمیر روکنے کے لیے کوئی اقدامات کر رہی ہے ؟وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی شذرہ منصب علی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔شذرہ منصب علی کا کہنا تھا کہ حکومت سیلابی پانی کو محفوظ بنا کر استعمال کرنے اور تجاوزات کے خاتمے پر کام کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی ذخیرہ کرکے اسے کارآمد بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
وفاقی کابینہ نے مالی سال 27-2026 کیلئے بجٹ دستاویزات اور فنانس بل کی منظوری دیدی
وفاق نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی
مالی سال 27-2026 کیلئے وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے مختص
حکومت کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں بڑا ریلیف
ن لیگ کے سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سرکاری ملازمین کا شاہراہ دستور پر احتجاج، پارلیمنٹ ہاؤس جانے کی کوشش پر متعدد مظاہرین گرفتار
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر