قومی اسمبلی میں یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر پر قرارداد منظور کرلی۔
قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق قراردادیں رکن اسمبلی شازیہ مری اور وفاقی وزیر امیر مقام کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔قرارداد میں کشمیر کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ بھارت اپنے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے۔قرار داد میں مزید کہا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ، بھارتی افواج کے کشمیریوں پر جاری مظالم کی مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کشمیر کی غیر متزلزل اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھے گا۔ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارت کے اپنے آئین کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی، بھارت کے اقدامات کو پہلے بھی مسترد کیا اور آج بھی مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو آپریشن بنیان مرصوص کے بعد معلوم ہوا کہ وہ کتنے پانی میں ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر