5 اگست یومِ استحصال کشمیر: سینیٹر پلوشہ خان کا مظلوم کشمیریوں کے حق میں دوٹوک مؤقف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر کہا کہ 5 اگست کشمیریوں کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے ظلم کی آخری حد پار کر دی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کے لیے ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا، ہم اسی عہد کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کی آواز بلند کی، اور آج ہم ان کے مشن کے نگہبان ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ کشمیریوں کی آزادی پاکستان کا اصولی مؤقف ہے، اور پیپلز پارٹی اس مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کا 5 اگست 2019 کا یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام، کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ کشمیری عوام آج بھی بھارتی ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں۔انہوں نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے سوال کیا کہ کشمیری مائیں کب تک اپنے بیٹوں کی لاشیں دفناتی رہیں گی؟ بھارتی قابض افواج کے مظالم پر عالمی ضمیر کب جاگے گا؟سینیٹر پلوشہ خان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی اور ہر فورم پر ان کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر