سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز سے نواز دیا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ‘لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز’ سے نوازا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز ‘لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز’ سے بھی نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے ترک نیول تنصیبات کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے ملجم پروجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے سربراہ پاک بحریہ نے استنبول نیول شپ یارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے گولچک نیول بیس دورے میں آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر پھول رکھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ سربراہ پاک بحریہ کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید فروغ دے گا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر