مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے: مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی لوح تقدیر پر ثبت ہو چکی ہے۔
یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیر کے غیور بہن بھائیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہوں، پانچ اگست 2019 سے بھارتی مظالم میں اضافے کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ اور ہمت قابل تحسین ہے، کشمیر فیصلہ کرے گا ہم ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی ضمیر پر سوال ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی اور مجرمانہ خاموشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، کشمیری بہن بھائیوں پرآزادی کا سورج طلوع جلد ہوگا۔مریم نواز نے کہا کہ برصغیر میں مستقل امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بھارت ظلم کر کے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے دل میں دھڑک رہا ہے، بھارت کے ظلم و ستم کی وجہ سے کشمیری ایک دہائی سے لاک ڈاؤن کی زندگی گزار رہے ہیں، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم پر مستقل بے حسی عالمی ضمیر کے خلاف چارج شیٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا ظلم وقتی ہے لیکن کشمیر کی آزادی مقدر ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے، دنیا کو کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کا قبضہ غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر انسانی ہے، کشمیر کی سیاہ رات کا سورج ضرور طلوع ہوگا، دنیا پر کھل چکا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں بلکہ انسانی المیہ بن چکا ہے، خطے کے ڈیڑھ ارب سے زیادہ لوگ امن اور خوشحالی کی سحر دیکھنے کے مستحق ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر