گلگت: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن ختم، لاپتا افراد کا سراغ نہ مل سکا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں گزشتہ دنوں آنے والے سیلاب کے بعد لاپتا افراد کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہےکہ سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں جس کے باعث 14 روز سے جاری سرچ آپریشن ختم کردیا گیا ہے۔ فیض اللہ فراق نے بتایا کہ ملبے سے تمام گاڑیاں نکال لی گئی ہیں لیکن لاپتا افراد کا سراغ نہ مل سکا جس کے بعد لاپتا افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف بھی آج گلگت بلتستان کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں، درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایات دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں نے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید تباہی مچائی ہے اور بارشوں کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ضلع دیامر، گلگت اور غذر میں ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے، 21 جولائی کو شاہراہ بابوسر پر ریلہ کئی سیاحوں کو بہا لے گیا تھا، اب تک 10 سے زائد افراد لاپتا ہیں جن کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر