تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا، اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔
خیبر پختونخوا میں میلے ٹھیلے جیسے احتجاج کے سوا کسی جگہ شور شرابے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے اگست کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کی بات کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی تحریک کا اصل مقصد بانی تحریک کی رہا ئی ہے، اس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف، سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور کئی سرکردہ ارکان کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے، وہ پارلیمنٹ کے قریب بھٹکنے کی جرآت نہیں کر پائیں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے ہنگامے، احتجاج اور مزاحمت کے بلند بانگ نعروں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا تو اس امر کا امکان ہے کہ پہلے دن کی کارروائی میں کوئی شورشرابہ نہیں ہوگا۔یہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس ہے جس کے افتتاحی دن کے لیے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسین نے 32 نکات پر مشتمل تفصیلی یجنڈا جاری کردیا ہے جو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر