ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے ملیر 15 نمبر کے قریب گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ایک غیر ملکی خاتون نے ملیر کے رہائشی ناصر سےشادی کی تھی اور ناصرکا انتقال ہوا تو خاتون جائیداد میں اپنا حصہ لینےسسرال آئی تھی۔پولیس کے مطابق واقعہ گھر کےاندر جائیداد کےتنازع پرجھگڑےکےدوران پیش آیا اور جھگڑے پر دیور دانش فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمی



