چینی بحران: 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)ملک میں چینی بحران کے بعد اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں 2 شوگر ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگر ڈیلرز کو ائیرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا اور دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں شامل تھے۔ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق ایک شوگر دیلر لاہور سے ملائیشیا اور ایک کراچی سے دبئی جارہا تھا، دونوں ڈیلرز پر چینی ایکسپورٹ کرنے اور قلت کی وجہ بننے کا الزام ہے۔ ذرائع شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کا بتانا ہے کہ ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل پر ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ممبران کے نام ای سی ایل سے نکالے جائیں، ہم کاروباری اور ٹیکس دینے والے لوگ ہیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر