بلوچستان میں موسلادھار بارشیں، برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
شدید بارشوں سے کوہ سلیمان رینج اور مشرقی بالائی علاقوں کے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے جبکہ بلوچستان کو پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ملانے والی شاہراہیں مختلف مقامات سے متاثر ہیں، ہرنائی، دکی، موسیٰ خیل اور کوہلو کو ملانے والی شاہراہیں سیلابی ریلوں سے متاثر ہیں۔ادھر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کمالیہ میں بارشوں کے باعث دریائے راوی میں جھلا رسگھلا پر زمینی کٹاؤ سے سینکڑوں ایکڑ اراضی دریا برد ہوگئی جبکہ مکئی، چاول اور سبزیوں کی فصلیں پانی میں ڈوب گئیں۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر