حکومت نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو قانون اور نظامِ انصاف کی جیت قرار دیدیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) حکومت نے9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان فیصلوں کو قانون اور نظامِ انصاف کی جیت قرار دے دیا۔
جمعرات کو فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مختلف مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت 196 ملزمان کو سزائیں سنا دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا کو بھی 10سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جو تمام افراد کی دی گئی سزاؤں میں سب سے کم ہے۔حکومت کی جانب سے 9 مئی کے کیسز کے فیصلوں کو قانون اور نظامِ انصاف کی جیت قرار دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی اور دفاعی اداروں کے دفاتر پر حملے کیے گئے ، فیصل آباد میں دفاعی اداروں کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کون لوگ تھے جو دفاعی تنصیبات کی طرف گئے۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اس سب کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی عمران خان ہیں ، جو اس وقت جیل میں ہیں ، دشمن نے جب بھی حملہ آور ہونے کا خواب دیکھا ہم نے منہ توڑ جواب دیا ، انہوں نے تو وہ کیا جو دشمن بھی نہ کرسکا ، آئندہ کوئی بھی 9 مئی جیسی گھناؤنی حرکت کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف حالیہ عدالتی فیصلے چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر