ایران اور عراق کے زائرین کیلئے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ، فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب

کراچی(نیشنل ٹائمز) سی اے اے نے ایران اور عراق کے زائرین کےلیے چارٹر پروازیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پروازوں کے لیے فضائی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلیں۔
سی اے اے کے مطابق زائرین کو فضائی سفر کے ذریعے سہولت فراہم کی جائے گی، چارٹر لائسنس کی حامل فضائی کمپنیاں ایران اور عراق کے لیے چارٹر سروس کی مجاز ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا تھا کہ رواں سال اربعین کے لیے زائرین براستہ بلوچستان، ایران یا عراق نہیں جا سکتے، براستہ بلوچستان اربعین کے لیےزائرین ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔محسن نقوی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا تھاکہ دفترخارجہ اوربلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا، عوام کے تحفظ اور نیشنل سکیورٹی کے پیش نظریہ مشکل فیصلہ کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ زائرین اربعین کے لیے ہوائی سفرکر سکتے ہیں، وزیراعظم نے اربعین کے لیے زیادہ سے زیادہ فلائٹس چلانے کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر