نوشہروفیروز: لڑکی سے زیادتی کے بعد قتل کیس میں نامزد وڈیرے نے ضمانت کرا لی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) نوشہرو فیروز کے علاقے محبت ڈیرو میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی سے متعلق کیس میں نامزد وڈیرے نے عبوری ضمانت کرا لی۔
لڑکی کے اہلخانہ کا مؤقف
چند روز قبل قتل کی گئی لڑکی کے اہلخانہ نے ایک رشتے دار پر اغوا کرکے زیادتی کا الزام لگایا تھا اور کہا تھا کہ واقعے کے بعد لڑکی بطور امانت وڈیرے کے گھر چھوڑی تھی تاہم اس کی لاش ملی۔
وڈیرے کا مؤقف
دوسری جانب مقامی وڈیرے عزیزاللہ ڈھراج نے بتایا تھا کہ لڑکی اس کے گھر رہ رہی تھی لیکن امانت نہيں تھی، لڑکی کا والد ان کے پاس ملازم ہے، واقعے کے بعد متاثرہ لڑکی اور ملزم کی شادی کا فیصلہ کیا اور بدلے میں ملزم کے گھر کی دو خواتین متاثرہ لڑکی کے رشتے داروں کے نکاح میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔وڈیرے کے مطابق لڑکی اہلخانہ نے آکر بتایا کہ لڑکی نے نشہ آور گولیاں کھالی ہیں تو انہیں اسپتال لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ ملزم وڈیرے نے لڑکی کو ملزم کے ساتھ شادی کرنے اور 4 لاکھ جرمانےکافیصلہ سنایا تھا اور واقعے کے بعد سے وڈیرہ فرار تھا تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ فیصلہ کرنے والے ملزم وڈیرے نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کرا لی ہے۔
قتل کیس کا پس منظر
مقتولہ کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے، مقدمے کے متن کے مطابق 4 ماہ قبل ملزم نے میری بیٹی سےزیادتی کی تھی، وڈیرے نے فیصلہ کرکے فریقین پر 4 لاکھ جرمانہ عائد کیا تھا اور وڈیرے نے میری بیٹی کی ملزم سے شادی کرانے کافیصلہ کیا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم لال ڈنو اور اس کے بھائی نے میری بیٹی کو زہریلی گولیاں کھلائیں، بیٹی نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے زہریلی گولیاں زبردستی کھلائیں، بیٹی کو تشویشناک حالت میں گمبٹ اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر