پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آرہے: عظمیٰ بخاری کا علیمہ خان پر طنز

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہےکہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے احتجاج کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان نے 5 اگست کے احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کا 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا ہے۔انہوں نے علیمہ خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی اور بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد کو روک دیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر